سی سی پی اوکاداتا درباراور عزاداری مجالس کا دورہ،ڈیوٹی دینے والوں کو شاباش

سی سی پی اوکاداتا درباراور عزاداری مجالس کا دورہ،ڈیوٹی دینے والوں کو شاباش

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے یوم عاشور کے سلسلے میں شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کر کے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی۔ سی سی پی او نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ میں نویں محرم کی مجلس اور جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی سٹی غضنفر علی شاہ نے سی سی پی او کو بریفنگ دی۔ سی سی پی او نے سنیئر پولیس افسروں کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسر اور جوان سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے امام بارگاہ شادمان کالونی کا دورہ کیا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک سے صورتحال کی تفصیلات معلوم کیں۔

سربراہ لاہور پولیس نے امام بارگاہ شادمان کالونی پر سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے جوانوں کے بلند حوصلوں اور ان کی مستعدی پر انہیں شاباش دی۔ انہوں نے داتا دربار کا بھی دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد سے پہلے داتا دربار کے سالانہ غسل کی تقریب کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل کھاڑک نے بریفنگ دی۔ قبل ازیں رات کو بی اے ناصر نے گلبرگ میں اے کیٹیگری کی عزاداری مجالس کا دورہ کیا۔

مزید : علاقائی


loading...