نقص امن کی کسی سرگرمی یا کوشش کوہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،ڈی آئی جی آپریشنز کی آئی جی پنجاب کو بریفنگ

نقص امن کی کسی سرگرمی یا کوشش کوہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،ڈی آئی جی ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے آئی جی پنجاب کو نویں محرم کے سیکیورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرم سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے افسران واہلکار پوری طرح الرٹ اور چوکنا ہیں اورشر پسند عناصر کی جانب سے معاشرے میں نقص امن کی کسی بھی سرگرمی یا کوشش کوہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے عزاداروں کی سیکیورٹی پر مامورافسران واہلکاروں کو بھرپور محنت، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ پیشہ ورانہ فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر صوبہ بھر میں مرکزی جلوسوں اور مجالس کو تھری اورفور لیئر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، ایک لاکھ ساٹھ ہزار کے قریب پولیس افسران، اہلکار، قومی رضاکار مل کر سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...