شادباغ،نوجوان تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل،دوران علاج دم توڑ گیا

شادباغ،نوجوان تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل،دوران علاج دم توڑ گیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر) شادباغ کے علاقے میں تیس سالہ شخص پرسرارطورپرجاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا پولیس کے مطابق شادباغ کے رہائشی 30سالہ رضوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کردیا پولیس کے مطابق موت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوں گے جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...