شیخوپورہ:ڈاکواہلخانہ کویرغمال بناکرڈیڑھ لاکھ نقدی،زیورات لے گئے

شیخوپورہ:ڈاکواہلخانہ کویرغمال بناکرڈیڑھ لاکھ نقدی،زیورات لے گئے

  



شیخوپورہ (بیورورپورٹ)تھانہ بھکھی کی حدود چوکی 4چک رسالہ کے ایریا میں قصبہ کوٹلی سموراں کے رہائشی شبیر علی ولد غلام علی قوم بھٹی کے گھر میں رات 12بجے کے قریب 2مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ماں سمیت 2بیٹوں کو یرغمال بنا کر سیف الماری سے ایک لاکھ پچاس ہزار نقدی 10تولے طلائی زیورات نکال کر فرارہو گئے۔خواتین نے بتایا کہ ڈاکو مسلسل باہر کھڑے کسی آدمی سے فون پر گفتگو کر رہئے تھے۔گاؤں کے معززین نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ 15پر کالیں کرنے کے بعد چوکی انچارج سیف اکبر نے موقع ملاحظہ کرنے کی زحمت تک نہیں کی۔

بلکہ اپنے کانسٹیبل محمد جمیل کو موقع دیکھنے بھیج دیا. جس نے فرض ادا کیا اور چلتا بنا. اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی واردات کی روک تھام کے لیے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہئے کہ 4چک رسالہ چوکی انچارچ کو تبدیل کر کے کسی دبنگ پولیس آفیسر کو تعینات کیا جائے.تاکہ اہل علاقہ سکون کی زندگی بسر کر سکیں.

مزید : علاقائی


loading...