قصور،ڈانٹ ڈپٹ پربیٹے نے تشدد کر کے باپ کو زخمی کر دیا

  قصور،ڈانٹ ڈپٹ پربیٹے نے تشدد کر کے باپ کو زخمی کر دیا

  



قصور (بیورورپورٹ)نواحی گاؤں دولے والا میں ناخلف بیٹے نے گھریلو تنازع پر دیگر غنڈوں سے مل کر بوڑھے باپ کو تشدد کر کے زخمی کر دیا بعدازاں گھر کے سامان کو آگ لگا دی۔تفصیلات کے مطابق بیٹے شبیر کا اپنے والد محمد رفیق کے ساتھ گھریلو تنازعہ چل رہا تھا وقوعہ کے روز شبیر اپنے دیگر غنڈوں کہ ہمراہ حملہ آور ہو گیا اس نے باپ کو رسیوں سے باندھنے کی کوشش کی اور کلہاڑی چلانے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

تھانہ صدر پولیس کو کارروائی کے لئے درخواست دے دی گئی ہے

مزید : علاقائی


loading...