شیخوپورہ،مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

شیخوپورہ،مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

  



شیخوپورہ(بیورورپورٹ) چٹی کوٹھی روڑ نزد جامعہ مسجد بہار مصطفے کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر2 بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے سے بچوں کو نکال کر طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، اطلاع کے مطابق عباس نامی شخص نے اپنے مکان کی چھت کی مرمت کے لیے ایک کمرے کے گارڑر اور ٹی آر کی چھت کا ملبہ دوسرے کمرے کی چھت پررکھا جس سے دوسرے کمرے کی چھت وزن برداشت نہ کر سکی اور نیچے گر گئی۔کمرے میں موجود عباس علی کی بیٹی سلمہ بی بی 21 سالہ اور بیٹا شبیر حسین 19 ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔

جن کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاہے۔

مزید : علاقائی