ایس ایس پی آپریشنز ظہور بن بابر آفریدی کا محرم جلوس کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز ظہور بن بابر آفریدی کا محرم جلوس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور) کرائم رپورٹر (ایس ایس پی آپریشنز ظہور بن بابر آفریدی نے امام بارگاہ سائیں زریں گلبہار سے برآمد ہونے والے جلوس کی روٹ کا دورہ کیا ایس پی سٹی عتیق شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ایس ایس پی آپریشنز نے امامیہ کالونی گلبہار، جی ٹی روڈ سمیت اندرون شہر کا بھی دورہ کیاانہوں نے زیر تعمیر عمارتوں اور روٹ میں داخل ہونے والے راستوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں کو تھری لئیر سکیورٹی پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی ہے جلوس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں عزاداروں کو سکیورٹی کے تین مراحل سے گزارا جائے گاانہوں نے کہاکہ جلوس کی حفاظت کے لئے سخت ترین انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی خاطر اندرون شہر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا دریں اثنائایس ایس پی آپریشنزنے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کابھی دورہ کیا اس موقع پرڈائریکٹرایل آرایچ ڈاکٹرخالد مسعودنے ایس ایس پی کو بریفنگ دی انہوں نے عزاداروں کوبہترین طبی امدادفراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -