گھریلوحالات سے تنگ آکرماں بچوں سمیت نہرمیں کو دگئی

    گھریلوحالات سے تنگ آکرماں بچوں سمیت نہرمیں کو دگئی

  



فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) گھریلوحالات اور بیماری سے دلبرداشتہ ہوکرجواں سالہ خاتون نے دوبچوں سمیت خان پورنہرمیں چھلانگ لگادی۔ تفصیلات کے مطابق جواں سالہ اور دو بچوں کی والدہ کی طبعیت ٹھیک نہیں رہتی تھی اور گھریلو سطح پر اسے اس کا طعنہ دیا جاتا تھا جس کے بعث اس نے تنگ آ کر اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا اوربچوں کے ہمراہ خان پور نہر میں کودنے چلی گئی جہاں پہنچ کر اس نے بچوں سمیت چھلانگ لگا دی تاہم مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بچوں سمیت زندہ باہر نکال لیا۔پولیس نے خاتون اوراس کے خاوند کے درمیان علاقہ معززین اوررشتہ داروں سے مل کرصلح کرادی۔

مزید : علاقائی


loading...