دستانوں کی بر آمدات سے ایک ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل
لاہور (لیڈی رپورٹر)جولائی 2019ء میں ملک سے دستانوں کی برآمدات میں 17.05فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی 2019ء میں دستانوں کی برآمدات سے ملک کو ایک ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا یہ شرح گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 17.05فیصد کم ہے۔ گذشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں دستانوں کی برآمدات سے پاکستان کو ایک ارب 21کروڑ روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اس عرصہ میں چمڑے کی برآمدات میں بھی مجموعی طور پرکمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جولائی میں ٹینڈلیدر کی برآمدات سے ملک کو2.56ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 16.54فیصد کم ہے۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ٹینڈلیدر کی برآمدات سے پاکستان کو3.07 ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔