دریاؤں‘آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
لاہور(لیڈی رپورٹر) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی رپورٹ جاری کر دی گئی،دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد154700 کیوسک اور اخرج 154700کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 19800 کیوسک اور اخراج19800 کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر) آمد15600 کیوسک اور اخراج 10000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 61200 کیوسک اور اخراج 27600کیوسک رہا،جناح بیراج میں پانی کی آمد188200 کیوسک اور اخراج 179800 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد194600کیوسک اوراخراج 178300کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد161700 کیوسک رہا۔
اور اخراج140500 کیوسک، پنجند بیراج میں پانی کی آمد40600 کیوسک، اور اخراج 24600کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 166000کیوسک اور اخراج 134900 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 132100 کیوسک اور اخراج74200 کیوسک کوٹری:آمد72900کیوسک اور اخراج 44400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور پیر کے روز قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.049 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1222.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.865 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ رہا۔رپورٹ کے مطابق تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر کی صبح 6 بجے کی ہے۔