دنیا بھر کے تعمیراتی منصوبوں میں 40ارب ٹن سالانہ ریت کا استعمال 

  دنیا بھر کے تعمیراتی منصوبوں میں 40ارب ٹن سالانہ ریت کا استعمال 

اسلام آباد(آلائن) اس وقت دنیا بھر میں تعمیراتی منصوبوں پر 40 ارب ٹن سالانہ ریت استمعال ہو رہی ہے۔ریت کے استعمال کی سب سے بڑی وجہ شہری علاقوں کی تعمیر میں اضافہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2050ئتک دنیا کے شہری علاقوں میں رہنے والی آبادی 54 فیصد سے بڑھ کر 66 فیصد ہو جائے گی۔ 1950ء  میں شہری علاقوں میں 7.5 کروڑ لوگ رہتے تھے لیکن اب ان کی آبادی تقریباً 4 ارب تک پہنچ چکی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق   ریت کی طلب بڑھنے سے اسکی قلت کا خدشہ ہے۔ 2014ء  میں اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں اس وقت تعمیراتی منصوبوں میں ریت کا سالانہ استعمال 40 ارب ٹن ہے۔

 جو ریت کے بڑھتے ہوئے استعمال کی نشاندہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ریت کے استعمال میں اضافہ اور تعمیرات  کے شعبہ کی سرگرمیوں کے فروغ سے مستقبل میں ریت کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے تجارت کے اعداد و شمار جمع کرنے والے ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ریت کے کاروبار کا حجم 70 ارب ڈالر ہے اور دنیا بھر میں اس وقت ریت کی قیمت پچھلے 25 برسوں میں چھ گنا بڑھ چکی ہے۔

مزید : کامرس


loading...