حکومت کی پالیسیوں میں تسلسل نہیں ہے، کمیٹی سارک ایس ایم ای 

حکومت کی پالیسیوں میں تسلسل نہیں ہے، کمیٹی سارک ایس ایم ای 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد ((این این آئی) سارک ایس ایم ای کمیٹی کے وائس چیئرمین  سجاد سرور چوہدری‘ تاجر رہنماء محمد ایاز اور عمران شبیر عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے حکومت اور ملک بھر کی تاجر تنظیموں  اور چیمبرزکو مل کر باہم اتفاق سے ٹیکس اور آڈٹ سمیت دیگر تمام مسائل حل کرنے چاہیے اور ملک میں مثبت کاروباری سرگرمیوں کے لیے اعتماد اور کاروباری ماحول بہت ضروری ہے سوموار کو اپنے بیان میں کہا کہ اس عمل سے اعتماد بڑھے گا مسائل اسی لیے پیدا ہوتے ہیں کہ حکومت کی پالیسیوں میں تسلسل نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ کوشش کے باوجود ضروری اور بنیادی مسائل حل ہونے میں کسر رہ جاتی ہے اور اس کا اثر ملکی معیشت پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا بجٹ دباؤ میں آجاتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بہترین نظام بنائے تاکہ کاروباری طبقے کو ایک ہی بات پر بار بار حکومت سے بات چیت کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے اس وقت صورت حال یہ ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں امتیازی کام ہورہے ہیں مگر غریب تاجر کی کوئی شنوائی نہیں اور وقت وقت گزر رہا ہے، گزرتا جائے گا

مزید :

کامرس -