کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی، طاہر محمود

      کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی، طاہر محمود

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد اسٹیٹس ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور رئیل اسٹیٹ بزنس گروپس کے رہنماء سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ایک دن ضرور رنگ لائے گی یوم عاشور کی روحانیت کا پیغام یہ بھی ہے آج وقت کا یزید جنت ارضی کشمیر پر کبھی قبضہ نہیں کرسکتا انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اہل پاکستان کو اس خطہ کی صورت حال سمجھنی چاہیے اس وقت بھارت اور امریکا دونوں مل کر پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی منصوبہ کیے بیٹھے ہیں دونوں میں سے ایک کشمیر اور دوسرا کابل پر قبضہ جمانا چاہتا ہے لیکن اس گٹھ جوڑ کا مقابلہ پوری قوم متحد ہو کر ہی کر سکتی ہے آج وقت ہے کہ پوری پاکستانی قوم یکسو ہوجائے تاکہ ہمارے معاشی اور سیاسی مسائل حل ہونے میں مددمل سکے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کسی بھی کمزور قوم کا کوئی سیاسی وزن نہیں ہوتا‘ آج کی دنیا میں معاشی مفادات نے سب پر ہاوی ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکااور بھارت دونوں مل کر اس خطہ میں اپنے معاشی مفادات کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیں ایک قوم بن کر اس مکروہ سازش کا مقابلہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ سوچ بہت عمدہ اور اعلی ہے کہ کابل میں اگر بھارت کے تربیت یافتہ دھشت گرد نکل جائیں تو یہی ہماری فتح ہے بھارت اپنی بقاء اور مفادات کے لیے یہاں امریکہ کی مدد کر رہا ہے انہوں نے کہا اس خطہ کے نقشے پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوتاہے کہ پاکستان کس قدر اہم ملک ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی استعمار ہمیں ہر لحاظ سے کمزور کرکے نقصان پہنچانا چاہتا ہے لیکن ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے یہ سازش ناکام بنانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت یہ بات جانتا ہے کہ پاکستانی فوج نہ صرف پروفیشنل ہے بلکہ اس نے وقت کیساتھ ساتھ ہر بھارتی برتری کا توڑ پیدا کرکے خود کو اپنے محدود وسائل میں اس قابل بنایا ہے کہ وہ بھارتی طاقت کا مقابلہ کرسکے اسی وہ جنگ نہیں کرے گا لیکن مکروہ سازشوں سے باز بھی نہیں آئے گا

مزید : کامرس


loading...