لاہور‘برائلر گوشت کی قیمت میں 19روپے فی کلو اضافہ

لاہور‘برائلر گوشت کی قیمت میں 19روپے فی کلو اضافہ

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) عاشورہ محرم کی وجہ سے طلب میں اضافے کے باعث برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہی روزمیں 19روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روزاوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت19روپے اضافے سے 244روپے، زندہ برائلر مرغی13روپے اضافے سے 168روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت93روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

مزید : کامرس


loading...