عالمی مارکیٹ میں خام تیل  کے نرخوں میں اضافہ 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل  کے نرخوں میں اضافہ 

ٹوکیو (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ دوبارہ چڑھ گئے جس کی وجہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کو برقرار رکھنے کا اعلان اور نئے سعودی وزیر تیل کی تقرری ہے۔عالمی مارکیٹ میں گلوبل بنچ مارک برنٹ کروڈ کی سپلائی کے سودے 53 سینٹ (0.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 62.07  ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی امریکن کروڈ کی سپلائی کے سودے 57 سینٹ(1 فیصد) اضافے کے ساتھ 57.09  ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزید : کامرس


loading...