10سال کے دوران ڈیری شعبہ میں 360ملین ڈالر کی سرمایہ کاری 

10سال کے دوران ڈیری شعبہ میں 360ملین ڈالر کی سرمایہ کاری 

اسلام آباد (اے پی پی) دس سال کے دوران ڈیری فارمنگ کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور زیادہ دودھ دینے والی گائیں درآمد کرنے پر 360 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جس سے ملک کی دودھ کی یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ شعبہ میں 10 ہزار افراد کو روزگار بھی حاصل ہوا ہے۔ آسٹریلین ٹریڈ اینڈ انویسٹمینٹ کمیشن کے ریجنل بزنس ڈویلپمنٹ مینجر عمران سعید خان کے مطابق پاکستان میں ڈیری فارمز کے مالکان دودھ کی 60 روپے فی لیٹر فروخت سے یومیہ 70 ملین روپے کما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں دودھ دینے والے جانوروں کی اوسط پیداوار کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر زیادہ دودھ دینے کی صلاحیتوں کے حامل جانوروں کی تعداد میں اضافہ اور ڈیری کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے تو اس سے دودھ کی یومیہ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے جس نی صرف روزگار کے نئے واقع پیدا ہونے سے بے روزگاری کی شرح میں کمی بلکہ دیہی معیشت کی ترقی میں بھی مدد حاصل ہو سکتی ہے۔

مزید : کامرس


loading...