عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے وحشیانہ مظالم سے لاتعلق نہیں رہنا چاہئے: عمران خان 

    عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے وحشیانہ مظالم سے ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی قابض افواج کے وحشیانہ مظالم سے لاتعلق نہیں رہنا چاہئے، اقوام متحدہ کیلئے اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے کا وقت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف عالمی رہنماؤں کی تشویش خوش آئند ہے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کا خصوصی طورپر خیر مقدم کرتا ہوں۔ اقوام متحدہ کو چاہئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تفتیش کرے۔علاوہ ازیں نوجوانوں کے نام ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تنقید اور شکست کا خوف ہو تو کوئی کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتا، پاکستان کے نوجوانوں کیلئے یہ بہترین نصیحت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ کسی نے بھی زندگی میں تب تک کچھ حاصل نہیں کیا جب تک وہ ناکامی یا تنقید سے ڈرتا رہا ہو، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں سابق امریکی صدر روز ویلٹ کا بھی حوالہ دیا۔

 وزیراعظم عمران خان 

مزید : صفحہ اول


loading...