مقبوضہ کشمیر، کرفیو کے باعث 15سو کشمیری نوکریوں سے فارغ

  مقبوضہ کشمیر، کرفیو کے باعث 15سو کشمیری نوکریوں سے فارغ

  



سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے کرفیو کے باعث آئی ٹی کی انڈسٹری میں پندرہ سوکشمیری نوکریوں سے فارغ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے سخت کرفیونے کشمیریوں کے روزگار بھی چھین لیے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں انتہاپسندمودی سرکار کے پانچ اگست سے جاری سختیوں اور کرفیو کے باعث صرف آئی ٹی کی انڈسٹری میں پندرہ سوکشمیری ملازمین نوکریوں سے محروم ہوگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کرفیو کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں سے وابستہ ذیلی کمپنیوں کوشدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

کشمیری / روزگار

مزید : صفحہ اول


loading...