پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد 

پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد 

  



لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عارف نواز نے پولیس اہلکاروں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔ایس ایچ او اور انچارج سے نچلے رینک کا پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال نہیں کرے گا۔جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی اہلکاروں کے موبائل فون استعمال سے کارکردگی پر اثر پڑتا ہے اس حوالے سے پہلے بھی مراسلہ جاری کیا جا چکا ہے جس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ڈیوٹی کے دوران کوئی بھی اہلکار ویڈیو نہیں بنائے گا۔ڈیوٹی پر موجود اہلکار اپنے کسی افسر کی ویڈیو بھی نہیں بنائے گا۔اگر کوئی اہلکار موبائل استعمال کرتا پایا گیا تو اسکے ساتھ انچارج کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ اے آئی جی آپریشنز نے تمام سی پی اوز،آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

موبائل پر پابندی 

مزید : صفحہ اول


loading...