شہدائے کربال کی لازوال قربانیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں: عثمان بزدار

  شہدائے کربال کی لازوال قربانیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں: عثمان بزدار

  



لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں،کربلا کا واقعہ حق بات پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، نواسہ رسول ؐحضرت امام حسینؓ نے جان دے دی مگر باطل کے سامنے سر نہ جھکایا۔ یوم عاشور پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا تاریخ میں شہید زندہ رہتے ہیں اور ظالم کا نام و نشان مٹ جاتا ہے، ظالم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت اور بربریت برپا کر رکھی ہے،وہ جمہوری رہنما بلکہ دور حاضر کا یزید بن چکا ہے لہٰذامودی سن لے! شہیدوں کا پاکیزہ لہو رنگ لائے گا اور اس کا نام و نشان مٹ جائے گا۔علاوہ ازیں ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر امن وامان کی فضا یقینی بنانے اور عزاداروں کی سہولت اور سکیورٹی کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے اور سب نے مل کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے اس مقصد کیلئے اتحاد، اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کا تقاضاہے۔مزید براں ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پولیس نظام میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے رویوں میں بہتری لاکرتھانہ کلچر کو تبدیل کرنا ہوگا،حوالات میں بند ملزموں سے ماورائے قانون کوئی اقدام اورپولیس تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پولیس نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے۔ موجودہ خامیوں کو درست کر کے عوام دوست پولیس نظام لائیں گے۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منفرد ا قدامات کئے جا رہے ہیں۔بعدازاں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزداراوردیگر شخصیات نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔ وزیراعلیٰ نے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی،وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اورسینکڑوں عقیدت مندوں نے اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام،مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

سردار عثمان بزدار

مزید : صفحہ اول


loading...