گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے ڈاکٹر روتھ فاؤ کو خراجِ تحسین

  گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے ڈاکٹر روتھ فاؤ کو خراجِ تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے جذام کے مرض کے تدارک کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردینے والی جرمن معالج ڈاکٹر روتھ فاؤکی 90ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔یہ ڈوڈل ڈاکٹر روتھ فاؤ کی مسیحائی کا عکاس ہے جو اگست 2017 میں کراچی میں 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔اس ڈوڈل کی وضاحت کرتے ہوئے گوگل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کو خراجِ تحسین اس لیے پیش کیا جارہا ہے کیوں کہ انہوں نے پاکستان سے جذام کے خاتمے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر کے ان گنت جانیں بچالیں۔انٹرنیٹ کے سب سے بڑی کمپنی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی مسلسل اور انتھک محنت کا نتیجہ تھا کہ 1996 میں عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو جذام سے پاک ملک قرار دے دیا۔خیال رہے کہ دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن کہلائی جانے والی کمپنی گوگل اپنے ہوم پیچ پر عموماً اہم شخصیات کی سالگراہوں، اہم مواقعوں یا فنکاروں، سائنسدانوں سمیت دیگر نامور شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اپنا لوگوں تبدیل کرلیتی ہے۔
ڈاکٹر روتھ فاؤ 

مزید :

صفحہ اول -