پاکستان کے بیشتر حصوں میں 5ریکٹرسکیل زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے بیشتر حصوں میں 5ریکٹرسکیل زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 5ریکٹر سکیل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ 

مزید :

صفحہ اول -