جاپان میں طوفان ”فکسائی‘‘سے نظام  درہم برہم، درجنوں پروازیں منسوخ

جاپان میں طوفان ”فکسائی‘‘سے نظام  درہم برہم، درجنوں پروازیں منسوخ

  



 ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں آنے والے فکسائی طوفان نے تباہی مچادی جس سے درجنوں پروازیں منسوخ اور بجلی سمیت ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں آنے والے طاقتور طوفان کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے جبکہ  طوفان کے نتیجے میں 10 لاکھ کے قریب گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے نتیجے میں پیر کے روز جاپان کے ساحلی شہر چھیبا میں موسلا دھار بارشیں ہوئی اور 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔طوفان نے ٹوکیو شہر کو بھی متاثر کیا جس سے شہر میں ٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج ہوگیا جس کے باعث شہر کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر بلٹ ٹرین اور سب وے سروسز کے لیے مسافروں کا جم غیر جمع ہوگیا۔طوفان کے باعث ٹوکیو شہر میں متاثر ہونے والی ٹرین سروس عارضی بحال ہوگئی ہے تاہم تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ ٹوکیو کے ائیرپورٹس سے چلنے والی 100 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، اس کے علاوہ ٹوکیو اور یوکوماہا سے ہنیڈا ائیرپورٹ تک چلنے والی تمام ٹرینیں بھی منسوخ ہیں۔

 طوفان

مزید : صفحہ اول


loading...