فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس سے مذاکرات شروع، پاکستانی وفد نے رپورٹ جمع کرادی 

  فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس سے مذاکرات شروع، پاکستانی وفد نے رپورٹ جمع کرادی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستانی وفد نے بنکاک میں ایف اے ٹی ایف کو رپورٹ جمع کرا دی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں، این جی اوز کی غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے پر بریفننگ دی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت مشکوک مالی ٹرانزیکشنز کی روک تھام بارے میں اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے خفیہ معلومات کے موثر استعمال پر بریفننگ دی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت پاکستان کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں روابط اور تعاون بہتر بنانے سے پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا،فارن کرنسی ریگولیشنز سے متعلق قانون سازی پر بھی بریفننگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کیخلاف سٹیٹ بینک ایس ای سی پی اور قانون نفاذ کرنے والے اداروں کی خود مختاری میں اضافہ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے بارے میں فیصلہ اکتوبر میں کریگا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت چین کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ کررہے ہیں جبکہ بھارت کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ شریک چیئرمین ہیں۔پاکستان کا 15 رکنی وفد وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں ایف اے ٹی ایف حکام سے مذاکرات کررہا ہے جس کے دو سیشن ہوں گے،بینکاک میں گزشتہ روز شروع ہونے والا اجلاس13 ستمبر تک جاری رہے گا۔
ایف اے ٹی ایف/مذاکرات

مزید :

صفحہ اول -