کشمیری عز اداروں پر حملے بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال: فردوس عاشق

کشمیری عز اداروں پر حملے بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال: فردوس عاشق

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کشمیری عزاداروں پر حملے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی آئینی، جمہوری و انسانی حقوق غصب کرکے ان کی مذہبی آزادی بھی سلب کر لی،قاتل مودی کی غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود باہر نکل کر کشمیریوں نے حضرت امام حسینؓ کی سنت کو زندہ کیا۔ حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبر کو للکارا ور حق و سچ پر ڈٹے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا اور وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہو گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول


loading...