حکومت کو گھر بھجوانے کی حکمت عملی تیا ر، اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں: فضل الرحمن 

  حکومت کو گھر بھجوانے کی حکمت عملی تیا ر، اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کو گھربھجوانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے اپوزیشن جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہوں گی،یہ نااہل حکمران ہمارے احتجاج کا چند دن بھی مقابلہ نہیں کر سکیں گے‘ہم گر فتاریوں سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں ہرمحاذ پر حکمرانوں کا مقابلہ کر یں گے۔ جے یو آئی (ف) کے مر کزی رکن مولانا امجد خان اور دیگر سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الر حمن نے کہا کہ الحمداللہ جے یوآئی (ف) کے پاس عوام کی سب سے بڑی طاقت ہے اور موجودہ حکومت کسی بھی صورت ہماری عوامی طاقت کے سامنے ٹھہر نہیں سکیں گے انکو ہر صورت گھر جانا ہی پڑ یگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ناجائز اور نااہل ہے اس لیے اسے رہنے کا کوئی حق نہیں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کیساتھ رابطے میں ہیں انشاء اللہ سب اپوزیشن جماعتیں نااہل حکمرانوں کے خلاف متحد ہے اور ان کو کسی بھی صورت مزید برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے دور میں ملک کو مہنگائی بے روزگاری اوربحرانوں کے سواکچھ نہیں ملا اور آج یہ حکمران ملک وقوم کیلئے بوجھ بن چکے ہیں۔ 
مولانا فضل الرحمن 

مزید :

صفحہ اول -