طالبان سے مذاکرات کا حامی ہوں، وائٹ ہاؤس میں اختلافات کی باتیں درست نہیں: ٹرمپ

      طالبان سے مذاکرات کا حامی ہوں، وائٹ ہاؤس میں اختلافات کی باتیں درست ...

  



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ ہم افغانستان میں پولیس کا کردار اداکرتے رہے، یہ ہمارے بہادرفوجیوں کا کام نہیں تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم افغانستان میں پولیس کا کردار اداکرتے رہے، یہ ہمارے بہادرفوجیوں کا کام نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چاردن میں دشمن کوجتنا نقصان پہنچایاہے اتنا پچھلے 10برسوں میں نہیں پہنچا سکے ہیں۔امریکی صدر نے کہاکہ کیمپ ڈیوڈ میں ملاقات سے متعلق وائٹ ہاؤس میں اختلافات کی جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، میں ملاقات اور مذاکرات کاحامی ہوں لیکن اس معاملے میں ملاقات نہ کرنے کافیصلہ کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ زیادہ تر میڈیا ڈیمو کریٹس کا بازو بنا ہوا ہے، یہ کرپٹ لوگ ہیں جو میرے دور حکومت میں ہونے والی ترقی سے خائف ہیں۔

ٹرمپ

مزید : صفحہ اول


loading...