پاکستان میں صحافت کا مستقبل مخدوش، میڈیا کی آزادی سلب کرنیوالوں کو سزا دینی چاہئے:برطانوی رپورٹ

پاکستان میں صحافت کا مستقبل مخدوش، میڈیا کی آزادی سلب کرنیوالوں کو سزا دینی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی) برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی کے مخالفت کرنے والوں کو شرم دلانی چاہیے اور انہیں بین الاقوامی رابطوں کے ذریعے سزا دیتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کی جانی چاہیے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کی اثرو رسوخ رکھنے والی خارجہ امور کی کمیٹی کی رپورٹ میں صحافیوں پر جسمانی، الیکٹرانک یا مالی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے دفتر خارجہ سے 10مرکزی نکات طے کرکے صحافیوں کی مدد کرنے کا کہا گیا۔خارجہ و کامن ویلتھ آفس (ایف سی او)سے صحافیوں کے استحصال پر حکومت اگر تحقیقات کرنے اور سزا دینے میں ناکام ہوجاتی ہے تو اس کے لیے بین الاقوامی میکانزم کی حمایت کرنے کا کہا گیا، میڈیا پر سوالات اٹھانے والوں کی عوامی سطح پر تذلیل کرنا اور ان پر پابندیاں عائد کرنا، ایف سی او کی محکمہ داخلہ کے ساتھ مل کر دھمکیوں کا سامنے کرنے والے صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو ویزا جاری کیے جانے کیلئے مل کر کام کرنا وغیرہ کا کہا گیا۔رپورٹ میں متعدد ممالک کی مثال پیش کی گئی جن میں پاکستان بھی شامل ہے جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہاں آزادی صحافت کا مستقبل دھندلا ہے۔کمیٹی کے چیئرمین ایم پی ٹوپ توگندھات کا کہنا تھا کہ 'برطانیہ کو صحافیوں کے ساتھ برے رویے کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ ہماری حکومت انسانی حقوق کے اوپر تجارت کو ترجیح دے رہی ہے، ہمیں واضح کرنا ہوگا کہ جو میڈیا کی آزادی کی مخالفت کرتے ہیں انہیں سزا دی جائے'۔جہاں کمیٹی کے اراکین، 13ایم پیز نے محکمہ خارجہ کے آزادی صحافت کے مسائل پر اٹھائی گئی آواز کا اعتراف کیا وہیں دستاویزات میں نشاندہی کی گئی کہ اس مسئلے پر کام بہت سست روی کا شکا ہے اور آئندہ کے اقدام کے بارے میں بھی کوئی خاص معلومات نہیں۔
برطانوی رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -