مجھے دوسرے راستے سے کیوں لائے؟ وزیرداخلہ کی ڈی پی اوننکانہ کو گالیاں 

مجھے دوسرے راستے سے کیوں لائے؟ وزیرداخلہ کی ڈی پی اوننکانہ کو گالیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اپنے آبائی حلقے میں آمد پر ڈی پی او ننکانہ پر برس پڑے، دوسرے راستے سے لے جانے پر گالیاں دیدیں۔اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب فیصل شہزاد پر غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے گاڑی سے اترتے ہی گالی دیکر اظہار برہمی کررہے ہیں کہ ’مجھے دوسرے راستے سے کیوں لے جایا گیا؟۔ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ دوسرے راستے سے لیکر جانے کا نہیں تھا بلکہ معاملہ کوئی اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ راستہ سکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر تبدیل کیاگیا تھا۔ ہم کوپتہ ہوتاہے کہ کس راستے سے لیکر جانا ہوتا ہے، ان کا کہنا تھاکہ یہ معاملہ کوئی اور ہے۔ نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق و زیر داخلہ کی ناراضگی کے بعد ڈی پی او ننکانہ کا تبادلہ متوقع ہے اور یہ بھی ہوسکتاہے کہ ڈی پی او خود کہہ دیں کہ میں یہاں کام نہیں کرنا چاہتا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او فیصل شہزاد کو تعینات ہوئے ابھی تھوڑا عرصہ ہوا ہے اوراس سے قبل ڈی پی او نوید کو بھی تھوڑے عرصے بعد تبدیل کردیاگیا تھا۔اب یہ معاملہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے علم ہے اور وہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔
وزیر داخلہ کی گالیاں 

مزید :

صفحہ اول -