حکومت آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی،جاوید ہاشمی

حکومت آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی،جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) نامور مسلم لیگی بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی ہے‘ نوازشر یف ڈٹ چکے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ہی حکومت کو ڈھیل دیں گے‘تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنیوالی تحر یک انصاف صرف تباہی لائی ہے‘عمران خان ووٹوں نہیں لوٹوں اورکچھ طاقتوں کے ذریعے اقتدار میں آئے اس لیے انکو ملک وقوم کی کوئی فکر نہیں۔ گفتگو میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ آج پاکستان میں اپوزیشن کو جتنا انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ماضی میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی عمران خان جانتے ہیں اگر اپوزیشن کے لوگ پار لیمنٹ اور سڑکوں پر ہوں گے تو تحر یک انصاف کی حکومت نہیں چل سکے اس لیے نوازشر یف اور مر یم نواز شر یف اپوزیشن کے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے مگر اسکے باوجود حکومت نہیں چل رہی بلکہ ملکی مسائل میں دن بدن مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہ این آر او دینے کی عمران خان کے پاس کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی نوازشر یف یا (ن) لیگ کسی سے کوئی این آراو مانگ رہی ہے۔
جاوید ہا

مزید :

صفحہ اول -