شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر جنیوا پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر جنیوا پہنچ گئے

جنیوا(آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر جنیوا پہنچ گئے۔ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کی نمائندہ ء خصوصی برائے جنیوا تہمینہ جنجوعہ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی طرف سے قائم مقام مستقل مندوب حسین اندرابی اور پاکستانی مشن میں تعینات سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ۔وزیر خارجہ ہیومن رائٹس کونسل کے بتالیسویں اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے جسے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی براہ راست نشر کرے گا۔وزیر خارجہ ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں دنیا بھر سے تشریف لائے ہوئے مندوبین /رہنماؤں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بسنے والے لاکھوں نہتے کشمیریوں اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کریں گے وزیر خارجہ اس مختصر دورہ کے دوران انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے اعلی عہدیداران سے بھی ملیں گے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کریں گے ۔وزیر خارجہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریں گے اور مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر پاکستان کا نکتہ ء نظر پیش کریں گے۔وزیر خارجہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ،عالمی ادارہ ء صحت (ڈبلیو ایچ او) اور او آئی سی کے نمائندگان سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔

شاہ محمود قریشی

مزید : صفحہ اول


loading...