مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں پر تشدد کامودی کو حساب دینا ہوگا، مشال ملک

  مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں پر تشدد کامودی کو حساب دینا ہوگا، مشال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ عزاداروں پرتشد د،مودی انسانیت کے نام پردھبہ ہے،مودی کے نشان عبرت بننے کاوقت دورنہیں، تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا ہے کہ عزاداروں پرتشدد،مودی انسانیت کے نام پردھبہ ہے، جابراورفسطائی قوتوں کوللکارناہی حسینیت ہے، مودی کوعزاداروں کے خون کے ایک ایک قطرے کاحساب دیناہوگا،مودی کے نشان عبرت بننے کاوقت دورنہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سے یاسین ملک سے متعلق کچھ پتہ نہیں،یاسین ملک کی زندگی کولاحق خطرات سے پریشان ہوں۔
مشال ملک

مزید :

صفحہ اول -