عاشورہ کا پیغام جھوٹ اور ظلم کیخلاف ہر حال میں مزاحمت ضروری،زرداری

      عاشورہ کا پیغام جھوٹ اور ظلم کیخلاف ہر حال میں مزاحمت ضروری،زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یوم عاشور سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ جھوٹ اور ظلم کی مزاحمت ہر وقت اور ہر صورتحال میں کرنی ضروری ہے۔ آج جب ہم امام عالی مقام اور کربلا کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں تو ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ظلم، جھوٹ، ناانصافی کے خلاف مزاحمت کی اس راہ پر چلیں جو ہمیں شہدائے کربلا نے دکھائی ہے۔یوم آشور کے موقع پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہاکہ آج کے روز ہمیں ان لوگوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ظلم کا شکار ہو رہے ہیں۔ آج یوم آشور کے موقع پر ہمیں اس عزم کا اظہار بھی کرنا چاہیے کہ دہشتگردوں اور مذہبی انتہاپسندوں کے خلاف حتمی فتح تک جنگ جاری رکھیں گے اور مذہب کی آڑ میں ظلم کا بازار گرم کرنے والوں کی مخالفت کریں گے۔
زرداری

مزید :

صفحہ اول -