ڈبل سم موبائل فونز کی رجسٹریشن  کیلئے 15ستمبر کی تاریخ مقرر

ڈبل سم موبائل فونز کی رجسٹریشن  کیلئے 15ستمبر کی تاریخ مقرر

  



لاہور(این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ڈبل سم موبائل فونز کی رجسٹریشن کے لئے 15 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔پی ٹی اے نے ڈبل سم استعمال کرنے والے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 ستمبر تک اپنا موبائل رجسٹر کرائیں جس کے بعد مزید توسیع نہیں کی جائیگی۔ اس سے قبل پی ٹی اے نے ڈبل سم والے صارفین کو اپنے فون کا دوسرا آئی ایم ای آئی 31 اگست تک رجسٹر کرنے کی ہداہت کی تھی۔خیال رہے ہر ڈبل سم والے موبائل کا الگ الگ آئی ایم ای آئی ہوتا ہے۔ سکیورٹی حالات کے پیش نظر پی ٹی اے ملک بھر میں ڈبل سم فون کی رجسٹریشن کررہا ہے۔ پی ٹی اے نے اپنے دئیے ہوئے نمبر اور ویب سائٹ پہ ڈبل سم رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی وضع کیا ہوا ہے۔پی ٹی ای نے خبردار کیا ہے کہ ڈوئل سم رجسٹر نہ ہونے کی صورت میں موبائل فون 15 ستمبر کے بعد استعمال کے قابل نہیں رہیں گے۔

 تاریخ مقرر

مزید : صفحہ آخر


loading...