حضرت امام حسین ؓاور انکے ساتھیوں کی عظیم قربانی کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے: بلاول 

حضرت امام حسین ؓاور انکے ساتھیوں کی عظیم قربانی کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ...

  



لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین اور ان کی ساتھیوں کی عظیم قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ظلم و جبر اور جھوٹ کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیئے،مزاحمت کے دوران خواہ اپنی جان گنوانی اور مشکل ترین حالات و آزمائشوں کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ امام حسین ان چند عظیم ہستیوں میں سے ہیں، جنہوں نے زندگی اور موت، فتح اور شکست، اور عزت اور رسوائی کی تعریف نئے سرے سے متعین کی۔ظلم اور جھوٹ کے خلاف مزاحمت کے لیئے امامِ عالی مقام کی زندگی روشنی کا مینار ہے۔مقبوضہ کشمیر میں جبر و تشدد کی جاری نئی لہر اور فلسطین سمیت دنیا کے دیگر علاقوں میں مظالم کے باعث اس سال یومِ عاشور کی اہمیت و افادیت مزید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ امام حسین کی پیروی کرکے مظلوم لوگ جہاں بھی ہوں ناانصافی اور ظلم کے خلاف کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔جھوٹ اور جبر ان عسکریت پسندوں و انتہا پسندوں کے بھی ہتھکنڈے ہیں، جو غلط تصورات کو مذہب سے جوڑتے ہیں۔عوام کو اس طرح کے متعصب اور جنونیوں کے عزائم سے خبردار رہنا چاہیئے۔جب کبھی ظلم کسی بھی شکل و روپ میں سر اٹھائے، تو اسے ہر بار جذبہ و شجاعتِ امام حسین سے ہی مٹانا چاہیے۔

بلاول

مزید : صفحہ آخر


loading...