ایجنٹوں کا عمرہ ٹریڈ بچانے کیلئے پرانا نظام بحال کرنے کا مطالبہ

 ایجنٹوں کا عمرہ ٹریڈ بچانے کیلئے پرانا نظام بحال کرنے کا مطالبہ

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ کاروبار کا بحران کم نہ ہو سکا،ملک بھر کے عمرہ ایجنٹوں نے عمرہ ٹریڈ بچانے کے لیے پرانا نظام بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا نئی عمرہ پالیسی کی وجہ سے نئے عمرہ سیزن کا آغاز نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے پوری صنعت داؤ پر لگی ہوئی ہے،عمرہ ایجنٹوں نے احتجاج کا عندیہ دے دیا،11ستمبر کو کراچی اور لاہور میں اجلاس طلب کر لیا گیا،نئی عمرہ پالیسی میں آن لائن ادائیگیوں کے ساتھ ایک گروپ میں روانگی،ایک ہوٹل،ایک بس میں جدہ،مکہ،مدینہ اور واپس ائیر پورٹ ایک ساتھ آنے کی شرط کے ساتھ ایاٹا کمپنی کے اکاؤنٹ سے اپروول اور ہوٹل کی ادائیگیوں نے بحران شدید کر دیاہے،سٹیٹ بنک کی ریال باہر بھیجنے کی کلیر پالیسی نہ آنے کی وجہ سے ادائیگیاں نہیں ہو پا رہیں جس کی وجہ سے عمرہ اپروول رکی ہوئی ہے۔ 

مطالبہ

مزید : صفحہ آخر


loading...