راولپنڈی، ڈینگی مچھر سے مزید 62شہری، تعداد بڑھ کر 1ہزار 436ہو گئی 

    راولپنڈی، ڈینگی مچھر سے مزید 62شہری، تعداد بڑھ کر 1ہزار 436ہو گئی 

  



راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، 24گھنٹوں کے دوران مزید 62شہری بخار کا شکار ہو گئے، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1ہزار 436ہو گئی۔راولپنڈی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 62شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوئے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی ابتک تعداد 1436تک پہنچ گئی ہے، پوٹھوہار ٹاؤن علاقوں سے چوبیس گھنٹوں میں مزید 39افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ ائیر پورٹ ہاوسنگ سکیموں سے ملحقہ علاقوں میں مزید 29افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔دریں اثنا صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور بی بی ایچ کے شعبہ ایمرجنسی اورڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خصوصا ڈینگی مریضوں کوعلاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو جدید طبی سہولہات کی فراہمی کیلئے اقدامات اولین ترجیح ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی سہولت قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد وزیر صحت پنجاب نے مورخہ 9 ستمبر 2019 کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے اجلاس کی صدارت کی جسم میں ڈاکٹر ہارون جہانگیر ڈی جی ہیلتھ نے پوٹھوہار ٹاؤن میں جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی تفصیلات بتائیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد ای پی آئی نے ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے اٹھائے جانے الے اقدامات کی سمری پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈینگی کے مریضوں کیلئے 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی سہولت فوری طور پر مہیا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی سی راولپنڈی نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے ریڈ کریسنٹ کا ہسپتال راولپنڈی میڈیکل کالج کے حوالے کیا جاچکا ہے۔ جہاں عملے کی ضرورت ہے وزیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو عملہ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کیلئے اضافی عملہ پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹی مینجمنٹ کمپنی فراہم کرے گی۔

یاسمین راشد

مزید : صفحہ آخر


loading...