بھارت میں ہریانہ کی مسجد پر نامعلوم شرپسندوں کا بزدلانہ حملہ، پیش امام او ر اہلیہ شہید

  بھارت میں ہریانہ کی مسجد پر نامعلوم شرپسندوں کا بزدلانہ حملہ، پیش امام او ...

  



نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست ہریانہ میں نامعلوم افراد نے پیش امام اور ان کی شریک سفر کو گھر میں گھس کر خون میں نہلا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ سے تنگ ہوتی ہی جارہی ہے۔ بھارتی ریاست ہریانہ کے گاؤں مان ماجرا می افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں صبح سویرے اس وقت سنسنی اور خوف پھیل گیا جب مسجد کے احاطے میں رہائش پذیر پیش امام محمد عرفان اور ان کی اہلیہ یاسمین کی خون میں لت پت لاشیں ملیں۔پولیس کے مطابق دونوں کا قتل انتہائی بہیمانہ انداز میں کیا گیا تھا، دونوں کے جسم پر تیز دھار ہتھیار کے کم از کم پندرہ سے بیس نشانات ملے ہیں۔

پیش امام اور اہلیہ شہید

س

مزید : صفحہ آخر


loading...