چوہنگ،ملتان روڈ پر دو گروپوں میں تصادم، 10 افراد زخمی 

چوہنگ،ملتان روڈ پر دو گروپوں میں تصادم، 10 افراد زخمی 

  



لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ ملتان روڈ پر دو گروپوں میں تصادم کے باعث دس افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کے ورثاء نے احتجاج کیا۔ 

چوہنگ،تصادم 

مزید : صفحہ آخر