خدا کی رضا کے لئے جان دینا  پیغام کربلا ہے،نیر بخاری 

خدا کی رضا کے لئے جان دینا  پیغام کربلا ہے،نیر بخاری 

  



  اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ کائنات کی سب سے بڑی قربانی امام حسین ؓکی قربانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خدا کی رضا کے لئے جان دینا پیغام کربلا ہے۔انہوں نے کہاکہ تبلیغ اور اسلام کو بچانے کے لئے حضرت زینب کا کردار بہت اہم رہا۔انہوں نے کہاکہ خدا کی رضا پر سر جھکانا مسلمان پر فرض ہے، قربانی کا جذبہ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو شکست نہیں دے سکتی۔

نیر بخاری 

مزید : صفحہ آخر


loading...