شہری کا ناجائز حراست میں رکھنے پر ایسایچ او سٹی تاند لیا نوالہ اور چوکی انچارج گرفتار

  شہری کا ناجائز حراست میں رکھنے پر ایسایچ او سٹی تاند لیا نوالہ اور چوکی ...

  



فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سی پی او فیصل آباد کے حکم پر سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے 10روز سے شہری کو ناجائز حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ اور چوکی انچارج کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ آئی جی پولیس پنجاب نے حوالات میں شہری کو ناجائز حراست میں رکھنے اور تشدد کے واقعات کو روکنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں جس پر سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم نے تمام ٹاؤنز ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو متعلقہ تھانوں اور چوکیوں کو چیک کرنے کے احکامات دیئے اس سلسلہ میں گذشتہ روز ایس پی صدر محمد نعیم شاہد نے سٹی تاندلیانوالہ کی چوکی طوراں کی چیکنگ کے دوران چک 42گ۔ ب کے رہائشی محمد یار سے پوچھا تو محمد یار نے بتایا تقریباً دس روز سے پکڑ کر ناجائز حراست میں رکھا ہوا ہے تفتیش کرنے پر چوکی انچارج طوراں محمد عنصر نے بتایا مقدمہ نمبر 51/19 میں ملزم کو حراست میں لیا اور ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ کو بھی بتایا ہے جس پر ایس پی صدر نے ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ انسپکٹر بشیر نول اور چوکی انچارج اے ایس آئی محمد عنصر کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے دونوں کو گرفتار کروا دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ اوبشیرنول اورچوکی انچارج عنصرکو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ باخبر ذرائع کے مطابق دونوں کوگرفتار نہیں کیاگیا۔

گرفتار

مزید : صفحہ آخر


loading...