پشاور،محرم الحرام کے موقعہ پر کالے شیشے استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی
پشاور) کرائم رپورٹر (چیف ٹریفک آفیسرپشاور کاشف ذوالفقارنے محرم الحرام میں ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل احمد جان کی نگرانی میں پشاور کے مختلف شاہراہوں جس میں حیات آباد، کوہاٹ روڈ،جی ٹی روڈ اور چارسدہ روڈپر ٹیمیں تشکیل دی اور کالے شیشے استعمال کرنے والے گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی۔اور اُن کے شیشے صاف کئے گئے۔سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے جوانوں نے نویں محرم الحرام کے دن کالے شیشے استعمال کرنے والے گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں گاڑیوں کے شیشے صاف کئے اور قانون کے مطابق چالان دیئے گئے۔اور ڈرائیور حضرات کو مناسب ہدایات دی کہ بوجہ سیکورٹی کالے شیشوں کا استعمال ممنوع ہیں۔ پشاورمیں محرم الحرام کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کاروائی کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پشاور اور اس کے گردنواح میں کالے شیشوں،ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے۔