فضل الرحمن مذہب کوالگ رکھ کر اسلام آباد مارچ کریں، علی نواز اعوان

  فضل الرحمن مذہب کوالگ رکھ کر اسلام آباد مارچ کریں، علی نواز اعوان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن سیاسی طور پر اسلام آباد ضرور آئیں لیکن مذہب کو ایک طرف رکھ کر آئیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو ٹی وی پر آکر قوم کوبتانا چاہئے کہ بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی انہوں نے10 سال میں مقبوضہ وادی کیلئے کیا اقدامات کئے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں اگلی حکومت آئے تو اس کو یہ نہ کہنا پڑے کہ پچھلی حکومت یہ کام کرکے گئی۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کا یہ آرڈر غلط ہے کہ کوئی کیمرے والا موبائل تھانے میں نہیں لے کر جاسکتا۔

علی نواز اعوان

مزید : صفحہ آخر


loading...