حکومتی عہدیداروں کی کمپنیوں کو ریلیف مل رہاہے،مصطفی نواز کھوکھر

حکومتی عہدیداروں کی کمپنیوں کو ریلیف مل رہاہے،مصطفی نواز کھوکھر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنمامصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ وہ کمپنیاں جن کے لوگ حکومت کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کوریلیف مل رہا ہے تو یہ کیاہے؟ اصل بات یہ ہے کہ عام آدمی کی زندگی خواہ وہ سرکاری ملازم ہے یا کسا ن ہے اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ جس دن تحریک انصاف الیکشن سے دوماہ قبل سودن کا پلان دے رہی تھی تو کیا معیشت کی حالت ان سے چھپی ہوئی تھی؟ ہر چیز انکے علم میں تھی اسکے باوجود ان کی جانب سے لوگوں کے ساتھ وعدے کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اسی حکومت نے اپنے پہلے سال میں دس ہزار ارب روپے قرضہ لیاہے جو پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی جانب سے لئے جانیوالے قرض سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کمپنیاں جن کے لوگ حکومت کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کوریلیف مل رہا ہے تو یہ کیاہے؟ اصل بات یہ ہے کہ عام آدمی کی زندگی خواہ وہ سرکاری ملازم ہے یا کسا ن ہے اجیرن ہوئی ہے۔

مصطفی نوازکھوکھر

مزید :

صفحہ آخر -