چاغی کے قریب پاک ایران کارگو ٹرین کو حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کوئٹہ (آ ئی این پی)ایران سے پاکستان جانے والی کارگو ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ہیں،تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریلوے ذرائع نے بتا یا کہ پاک ایران کارگو ٹرین ایرانی کے شہر میرجاوا سے کوئٹہ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث اس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان کارگو ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا ہے،حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں سلفر موجود تھاجو ایران سے کوئٹہ لایا جارہا تھا۔
چاغی