تھانہ شاہ رکن عالم میں ملزم کی خودسوزی‘ افسران کو غلط رپورٹ پیش

تھانہ شاہ رکن عالم میں ملزم کی خودسوزی‘ افسران کو غلط رپورٹ پیش

  



ملتان (وقا ئع نگار) تھانہ شاہ رکن عالم کی حوالات میں ملزم کا خود کو آگ لگا کر خود کشی کرنے کا معاملہ۔ایس ایچ او نے پولیس افسران کو گمراہ کرتے ہوئے سیگریٹ پینے سے آگ لگنے کا واقعہ قرار دے دیا ہے۔جبکہ مقامی ڈی ایس پی نے اعلی پولیس افسران کوایس ایچ او سمیت دیگر ذمے دار پولیس ملازمین کے خلاف کاروائی کیلئے رپورٹ بھیجوا دی ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ رکن عالم کے ایس ایچ او اکرم سورو نے حوالات میں آگ لگنے سے متاثرہ ہونے والے شخص فیضان کو اور دیگر حوالات میں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

بند ملزمان کو بھی دھمکی ہے کہ اگر تم نے کسی کو کوئی سچ بتایا تو اسکے خلاف میں اور طرح کی قانونی کرونگا۔اس لئے اگر تم لوگوں سے کوئی پولیس افسر آگ لگنے کا واقعہ پوچھیں۔تو انکو بتانا کہ سیگریٹ پینے کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ ملزم نے اپنے اپکو خود آگ نہیں لگائی ہے۔ایس ایچ او نے تیار کردہ جھوٹے بیانات کی روشنی میں سینئر افسران کو گمراہ کرتے ہوئے سیگریٹ سے آگ لگنا قرار دے دیا ہے۔ مگر ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی نیو ملتان نے مذکورہ معاملے کی تحقیقات کے دوران اپنی انکوائری میں ایس ایچ او شاہ شمس محمد اکرم سورو۔تھانیدار اور محرر کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔جسکہ رپورٹ مرتب کرکے ارسال کردی گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ ہفتہ کے روز فیضان نامی نوجوان نے پولیس کی تفتیش سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو حوالات کے اندر ماچس سے آگ لگا لی تھی۔جس سے وہ معمولی سا جھلس گیا تھا۔ایس ایچ او و دیگر متعلقہ عملے نے پولیس افسران کے ڈر و سزاء سے بچنے کیلئے متاثرہ نوجوان فیضان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال نہیں لے گئے۔تاکہ بات تھانے کی حد تک دبی رہے۔

خود سوزی

مزید : ملتان صفحہ آخر