ریلوے ڈویژنز میں سکیورٹی فول پروف بنانیکی ہدایت

  ریلوے ڈویژنز میں سکیورٹی فول پروف بنانیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) آئی جی ریلوے پولیس نے یوم عاشورہ کے موقع پرملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کے پولیس سربراہاں کوفول پروف سیکیورٹی کے لئے احکامات جاری کردئیے ہیں۔آئی جی ریلوے پولیس کی طر ف سے جاری (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

احکامات کی روشنی میں ایس پی ریلوے پولیس امجد منظورخان نے تمام پولیس افسران اوراہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ڈویژن بھرمیں ریلوے حدودمیں واقع امام بارگاہوں اورجلوس کی گزرگاہوں پراضافی پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے۔پلیٹ فارموں اورمسافرٹرینوں میں بھی خصوصی نفری تعینات کرکے اسٹیشنوں پرآنے جانے والے مسافروں کی چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔
ہدایت