حسینیہ کانفرنس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی‘یکجہتی کو فروغ دینا ہے‘ سید فخر امام

    حسینیہ کانفرنس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی‘یکجہتی کو فروغ دینا ہے‘ سید فخر ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)انجمن ثقافت پاکستان کے زیراہتمام 41ویں سالانہ حسینیہ ؑ کانفرنس رضا ہال ملتان میں منعقد کی گئی جس میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام، وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ مخدوم زادہ زین قریشی،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، سجادہ نشین مخدوم زوہیب گیلانی،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک، صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات ندیم قریشی، علامہ سلیم حیدر، سیدہ عالمہ زاہرہ زیدی، علامہ محسن علوی، مفتی غلام مصطفی رضوی، علامہ(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

عنائیت اللہ رحمانی، پیر عظمت سلطان،علامہ قاضی تقی، رانا عبد الجبار، شفقت خان لنگاہ، سبطین لودھی، الحاج شفقت حسنین بھٹہ، سید طالب حسین پرواز، نیازگل ناصر، حافظ ظفر قریشی، افتخار مغل، زین بلوچ، عاصم گولڑوی، شوکت سعیدی، پروفیسر نصرت محمود، فہیم ساجد، نوید ہاشمی، ملک محمد یوسف، صاحب زادہ محمد علی سلطا ن، ملک منظور اعوان نے شرکت کی اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے مخدوم زادہ زین قریشی نے کہا کہ حسینیہ ؑ کانفرنس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، یگانگت اور یکجہتی کے پیغام کو عام کرنا ہے اگر ہم حسینی ؑ کہلاتے ہیں تو ہمیں حق کا پرچم بلند رکھنا ہو گا اور یذیدی قوتوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے زریعے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا ہے جس کا مقصد واضح ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہر جدوجہد کے لئے تیار ہیں یہ انتہائی افسوسناک پہلو ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ ہے انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ انتظامیہ نے عاشورہ محرم کے دوران جلوسوں اور مجالس کے انتظامات کو چیلنج کے طور پر قبول کیا اور یہ اللہ کا شکرہے کہ ملتان میں مکمل امن رہا انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اس سلسلے میں عزاداروں اور امن کمیٹی کے ارکان کی جانب سے جو تعاون کیا جارہا ہے وہ مثالی ہے ڈاکٹر اختر ملک اور ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام میں امن و امان کے لئے جو اقدامات کئے گئے ان کی مثال نہیں ملتی اسی طرح عوام کی جانب سے انتظامیہ سے مثالی تعاون کیاجارہا ہے تقریب میں اے ڈی سی جی حمزہ سالک، فراست خان لنگاہ، بی زیڈ یو کے احمد حسینی،سید محمد علی رضوی، سید مطلوب حسین بخاری، سینئر صحافی مظہر جاوید سیال، شریف جوئیہ، نعیم اقبال نعیم، سردار انجم پتافی، اسحاق بلوچ، پروفیسر عنائیت علی قریشی، قمر الحسن تھہیم ایڈووکیٹ، عابدہ بخاری، غزل غازی،غلام مصطفی قریشی،ایم سلیم دربا ری، شاہد محمود انصاری، فاروق لنگاہ، محمد جمیل، محمد فاروق ودیگر نے شرکت کی۔

حسینیہ کانفرنس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...