میپکو کا آج لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

  میپکو کا آج لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

  



ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے اعلامیہ کے مطابق آج 10 محرم الحرام کو میپکو ریجن لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ میپکو پاور کنٹرول سنٹر میں قائم محرم الحرام کنٹرول(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

روم چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طاہر محمود کی زیرنگرانی کام کر رہا ہے۔ میپکو ریجن کے 9 سرکلز میں سپریٹینڈنٹ انجینئرز بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو مانیٹر کریں گے۔ میپکو کے جنرل منیجر آپریشن ناصر رشید نے کہا ہے کہ 1 سے 9 محرم تک میپکو ریجن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور انشااللہ 10 محرم الحرام کو بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔ ریجن کے کسی بھی علاقے اور جگہ سے میپکو کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ میپکو نے ماتمی جلوسوں،مجالس کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرزکو لوڈشیڈنگ سے مستثنی ٰکیا ہے۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...