فوڈ اتھارٹی کیجانب سے آٹا‘ میدہ گھی کی آج سے سیمپلنگ کا آغاز

  فوڈ اتھارٹی کیجانب سے آٹا‘ میدہ گھی کی آج سے سیمپلنگ کا آغاز

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے آٹا‘ میدہ‘ گھی کی لازمی فورٹی فیکیشن‘ آج سے سیمپلنگ کاآغازکیاجائے گا۔تفصیل کیمطابق آٹا‘ میدہ‘ گھی ودیگراشیاء کی لازمی فورٹی فیکیشن کے لیے دی گئی‘ آج سے تمام برانڈزکی(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

سیمپلنگ کاآغاز کیا جا رہا ہے‘ پنجاب فوڈاتھارٹی غذائی مسائل کے حل کے لیے فوڈفورٹی فیکیشن کے جامع پروگرام پرعملدرآمدکروارہی ہے اس سلسلہ میں آٹے میں فولک ایسڈ‘ آئرن‘ زنک‘ گھی میں وٹامنزاورنمک میں آیوڈین لازمی قراردی گئی تھی‘آج سے اوپن مارکیٹ سے سیمپلنگ کاآغاز کیاجائے گاتمام سیمپل سٹیک ہولڈرزکی موجودگی میں لیے جائیں گے اورعالمی معیارکی لیبارٹری سے تجزیہ کروایاجائے گانتائج کی روشنی میں فورٹی فیکیشن نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ ذرائع کے مطابق حالیہ نیوٹریشن سروے کے مطابق رحیم یارخان سمیت ملک بھرمیں بھی پچاس فیصدبچے غذائی کمی کاشکار ہیں ساٹھ فیصدبچے خون کی کمی کے عارضہ میں مبتلاہیں پاکستان میں بچوں کی غذائی صورتحال خطرناک حدتک تشویشناک ہے اس سب کی بڑی وجہ غذامیں مناسب اجزاء کاشامل نہ ہوناہے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...